دریائوں اور آبی ذخیروں میں پانی کی صورتحال

اتوار 26 ستمبر 2021 14:20

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 ستمبر2021ء) تربیلا، منگلا اور چشمہ کے آبی ذخائر میں پانی کی آمد و اخراج، ان کی سطح اور بیراجوں میں پانی کے بہا ئوکی صورت حال حسب ذیل رہی۔ دریائے سندھ میںتربیلاکے مقام پر آمد 82600کیوسک اور اخرج 110000کیوسک، دریائے کابل میںنوشہرہ کے مقام پرآمد16700 کیوسک اور اخراج16700کیوسک، جہلم میں منگلاکے مقام پرآمد15800کیوسک اور اخراج20000 کیوسک، چناب میںمرالہ کے مقام پرآمد29900کیوسک اور اخراج 5000کیوسک رہا۔

جناح بیراج آمد130200کیوسک اور اخراج 122200کیوسک،چشمہ آمد144400کیوسک اوراخراج 115000کیوسک، تونسہ آمد116700 کیوسک اور اخراج96700 کیوسک، پنجند آمد20700کیوسک، اور اخراج 6200 کیوسک،گدو آمد 107200کیوسک اور اخراج 76000کیوسک، سکھر آمد75000کیوسک اور اخراج 23100 کیوسک جبکہ کوٹری بیراج آمد19200کیوسک اور اخراج 500کیوسک ریکارڈ کیا گیا۔

(جاری ہے)

تربیلا کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1392فٹ،پانی کی موجودہ سطح1517.00 فٹ،پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1550فٹ اورقابل استعمال پانی کا ذخیرہ 4.086 ملین ایکڑ فٹ، منگلاکا کم از کم آپریٹنگ لیول 1050فٹ،پانی کی موجودہ سطح 1189.00 فٹ،پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1242فٹ اور قابل استعمال پانی کا ذخیرہ 3.673 ملین ایکڑ فٹ جبکہ چشمہ کا کم از کم آپریٹنگ لیول 638.15فٹ،پانی کی موجودہ سطح647.20 فٹ،ریزروائر میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 649 فٹ اور قابل استعمال پانی کا ذخیرہ 0.194 ملین ایکڑ فٹ رہا۔

تربیلا اور چشمہ کے مقامات پر دریائے سندھ، نوشہرہ کے مقام پر دریائے کابل اور منگلا کے مقام پر دریائے جہلم میں پانی کی آمد اور اخراج 24گھنٹے کے اوسط بہا ئوکی صورت میں ہے ۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں