شرمیلا فاروقی مریم نواز کی ڈریسنگ کی تعریف کیے بنا نہ رہ سکیں

منگل 28 ستمبر 2021 22:47

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 ستمبر2021ء) پاکستان پیپلز پارٹی کی رکن سندھ اسمبلی شرمیلا فاروقی نے مسلم لیگ(ن) کی نائب صدر مریم نواز کے ڈریسنگ سینس کو سراہتے ہوئے ٹوئٹ کی ہے ۔

(جاری ہے)

شرمیلا فاروقی نے مریم نواز کی ایک تصویر ٹوئٹ کی اور ساتھ ہی لکھا کہ فیصلہ نہیں کرپارہی کہ پہلے کیا خریدا گیا جوتے یا لباس لیکن خاصہ متاثر کن ہے۔تصویر میں مریم نواز کو گرے اور وائٹ کلر کی پرنٹڈ قمیض اور ٹرائوزر میں دیکھاجاسکتا ہے ، تصویر میں مریم نواز نے کپڑوں کے پرنٹ سے ہم رنگ جوتوں کا بھی انتخاب کیا ہے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں