مصنوعی مہنگائی پر قابو پانے کیلئے حکومتی مشینری کو متحرک کیا گیا ہے، اضلاع کی کارکردگی مانیٹر کی جارہی ہے‘اسلم اقبال

گراں فروشی اور ذخیرہ اندوزی عوام دشمنی، گراں فروشوں کے خلاف مہم کو تیز کردیا گیا،‘وزیر صنعت و تجارت کی گفتگو

ہفتہ 16 اکتوبر 2021 20:21

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 اکتوبر2021ء) صوبائی وزیر صنعت و تجارت میاں اسلم اقبال نے کہا ہے مصنوعی مہنگائی پر قابو پانے کیلئے حکومتی مشینری کو پوری طرح متحرک کیا گیا ہے، گراں فروشی اور ذخیرہ اندوذی عوام دشمنی ہے، عوام دشمن مہنگائی مافیا کسی رعایت کا مستحق نہیں ذخیرہ اندوزوں اور گراں فروشوں کے خلاف مہم کو تیز کیا گیا ہے ،ناجائز منافع خوری کے ذریعے صارفین کے حقوق چھیننے والوں کو قانون کی گرفت میں لائیں گے۔

صوبائی وزیر صنعت و تجارت میاں اسلم اقبال نے اپنے کیمپ آفس میں لوگوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پرائس کنٹرول میکانزم کو مزید موثر بنایا جارہا ہے اور پرائس کنٹرول کے حوالے سے اضلاع کی کارکردگی مانیٹر کی جارہی ہے۔انہوں نے کہا کہ صوبے بھر میں قائم 300سہولت بازاروں میں اشیا ضروریہ رعایتی نرخوں پر مل رہی ہیں اور ان سہولت بازاروں میں روزانہ اوسط ایک لاکھ افراد خریداری کے لئے آتے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ منڈیوں میں 115کسان پلیٹ فارم فنکشنل ہیں جبکہ ماڈل بازاروں میں بھی 10کسان پلیٹ فارم قائم کئے گئے ہیں۔میاں اسلم اقبال نے کہا کہ درآمدی چینی کی عام دکانوں، سہولت، ماڈل بازاروں میں 90روپے فی کلو کے حساب سے فروخت یقینی بنائی جارہی ہے، سبسڈی پر عام آدمی کا حق ہے اور یہ حق اسے ہر قیمت پر دیں گے۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں