پنجاب بھرمیں1078ٹریفک حادثات میں13افراد جاں بحق 1137 زخمی ہوئے

پیر 18 اکتوبر 2021 18:29

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 اکتوبر2021ء) پنجاب ایمرجنسی سروس نے گذ شتہ 24گھنٹوں کے دوران پنجاب بھرمیں1078روڈ ٹریفک حادثات پر ریسپانڈ کیا جس میں13افرادجاں بحق جبکہ1137افرادشدیدزخمی ہوئے جنہیں فوری طور پر نزدیکی ضلعی اور تحصیل کے ہسپتالوںمیں منتقل کیا گیا۔472معمولی زخمی لوگوں کو ریسکیومیڈیکل ٹیمز کی جائے حادثہ پر بروقت طبی امداد فراہم کرنے کی وجہ سے ہسپتالوں پر بوجھ بھی کم ہوا ۔

ان حادثات میں زیادہ تر تعداد) 68فیصد ) موٹر سائیکلز حادثات کی ہے اس لیے وقت کی ضرورت ہے کہ روڈ ٹریفک حادثات کی بڑھتی ہوئی شرح کو کم کرنے کے لیے ٹریفک قوانین پر سختی سے عمل کیا جائے اوراولین کے نظم و ضبط کا خیال رکھیں۔ اعداد و شمار کے مطابق ریسکیو 1122کے صوبائی مانیٹرنگ سیل کو موصول ہونے والی ایمرجنسی کالز کے مطابق ان ٹریفک حادثات 455ڈرائیوز،کم عمرڈرائیور54مسافر561اور134پیدل چلنے والے افراد متاثر ہوئے ۔

(جاری ہے)

اعدادو شمار سے ظاہر ہوتا ہے کہ270ٹریفک حادثات کی فون کالز لاہور کنٹر ول روم میںموصول ہوئیں جن میں صوبائی درالحکومت261متاثرین کے ساتھ پہلے، ملتان85حادثات میں88متاثرین کے ساتھ دوسرے اورفیصل آباد83حادثات میں 92متاثرین کے ساتھ تیسرے نمبرپررہا۔ ان ٹریفک حادثات کے کل1150متاثرین میں919مرد اور231خواتین شامل ہیںجبکہ زخمی ہونیوالوںمیں194افراد کی اوسط عمر18سال سے کم اور628افراد کی اوسط عمر 18سے 40سال کے درمیان جبکہ328زخمی افراد کی اوسط عمر 40سال سے زائد ہے۔ان ٹریفک حادثات کے بیشتر واقعات میں898موٹر سائیکلز،120آٹو رکشے،104موٹر کاریں33وین 08مسافربسیں25ٹرک اور132دوسری اقسام کی گاڑیاں شامل ہیں۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں