نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم رحمت اللعالمینؐ ہیں، آپؐ سے محبت ہمارے ایمان کا حصہ ہے،شوکت لالیکا

پیر 18 اکتوبر 2021 22:27

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 اکتوبر2021ء) زیر زکوٰة و عشر پنجاب شوکت علی لالیکا نے کہا ہے کہ آنحضورؐ کی حیات طیبہ ہمارے لئے مشعل راہ ہے۔ آپؐ سے محبت ایمان کا حصہ ہے۔ آنحضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم وجہ تخلیق کائنات ہیں اور دنیا میں رحمت اللعالمینؐ بنا کر بھیجے گئے۔عید میلاد النبی کے موقع پر اپنے پیغام میں وزیر زکوٰة و عشر شوکت علی لالیکا نے کہا کہ ہم دین و دنیا میں کامیابی آپؐ کی سیرت مبارکہؐ پر عمل کر کے حاصل کر سکتے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ عید میلاد النبی کے موقع پر علماء کرام امن، اتحاد اور بھائی چارہ کا درس دیں تاکہ ملک دشمن عناصر کے ناپاک ارادے خاک میں مل جائیں۔انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت نے عشرہ شان رحمت اللعالمینؐ اور سیرت النبی کے مختلف پہلوئوں پر روشنی ڈالنے کے لیے متعدد پروگراموں کا انعقاد کیا ہے۔ حکومت کی ہدایت کے مطابق عشرہ شان رحمت اللعالمینؐ مذہبی عقیدت و احترام سے منایا جا رہا ہے۔صوںے بھر میں سکول، کالجز، یونیورسٹیوں اور دیگر اداروں میں عشرہ شان رحمت اللعالمینؐ کے حوالہ سے مقابلہ حسن قرأت، نعت خوانی، تقاریر کے مقابلے منعقد کئے گئے

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں