عمران خان نے اقتدار بچانے کیلئے تمام اداروں کو یر غما ل بنا رکھا ہے، سلیم ر ضا

اداروں کے سر براہان کی تقرری، مہنگا ئی کاجن قا بو کرنے سمیت حکومت ہر جگہ ناکام ثا بت ہو چکی ہے

بدھ 20 اکتوبر 2021 21:49

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 اکتوبر2021ء) مسلم لیگ (ن) اسیر رہا ئی کمیٹی برائے اظہار یکجہتی قا ئد کے سیکر ٹری اطلاعا ت، ممبرپی ڈی ایم رابطہ کمیٹی لاہور محمد سلیم ر ضا نے کہا ہے کہ عمران خان نے اقتدار بچانے کیلئے تمام اداروں کو یر غما ل بنا رکھا ہے، اداروں کے سر براہان کی تقرری، مہنگا ئی کاجن قا بو کرنے سمیت حکومت ہر جگہ ناکام ثا بت ہو چکی ہے، نااہل حکومت کی پالیسیوں کے باعث پی ٹی آئی کی سیاسی کشتی ڈوب رہی ہے ۔

(جاری ہے)

اپنے جاری بیان میں انہو ں نے کہاکہ حکومت ہر شعبے میں ناکا م ہوچکی ہے مہنگائی، بے روزگاری بدامنی اور غربت کی شرح میں مسلسل اضافے نے مسا ئل میں پھنسے عوام کی زندگی اجیرن کردی ہے موجودہ حکمرانوں کے رہتے ملکی حالات سوسال میں بھی تبدیل نہیں ہوسکتے۔ انہو ں نے کہاکہ مسلم لیگ (ن)کو توڑنے اور تقسیم کرنے کی سازش کرنیوالوں کو ماضی میں بھی منہ کی کھانا پڑی آئندہ بھی ان کے ہاتھ کچھ نہیں آئے گا حکومت نے تین سا لو ں میں صر ف احتساب کے نام پر مخالفین کو بدترین سیاسی انتقام کا نشانہ بنا یا، نواز لیگ کی قیادت کے ساتھ ناانصافی کی گئی، حکمران خود کو مکافات عمل کیلئے تیار رکھیں بہت جلد حکمران اپنے منطقی انجام کو پہنچیں گے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں