پنجاب بھرمیں1091ٹریفک حادثات میں15افراد جاں بحق 1112 زخمی ہوئے

پیر 25 اکتوبر 2021 17:15

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 اکتوبر2021ء) پنجاب ایمرجنسی سروس نے گز شتہ 24گھنٹوں کے دوران پنجاب بھرمیں1091روڈ ٹریفک حادثات پر ریسپانڈ کیا جس میں 667افراد شدید زخمی ہوگئے جنہیں فوری طور پر نزدیکی ضلعی اور تحصیل کے ہسپتالوںمیں منتقل کیا گیا۔445معمولی زخمی لوگوں کو ریسکیومیڈیکل ٹیمز کی جائے حادثہ پر بروقت طبی امداد فراہم کرنے کی وجہ سے ہسپتالوں پر بوجھ بھی کم ہوا ۔

ان حادثات میں زیادہ تر تعداد) 68فیصد ) موٹر سائیکلز حادثات کی ہے اس لیے وقت کی ضرورت ہے کہ روڈ ٹریفک حادثات کی بڑھتی ہوئی شرح کو کم کرنے کے لیے ٹریفک قوانین پر سختی سے عمل کیا جائے اوراولین کے نظم و ضبط کا خیال رکھیں۔ اعداد و شمار کے مطابق ریسکیو 1122کے صوبائی مانیٹرنگ سیل کو موصول ہونے والی ایمرجنسی کالز کے مطابق ان ٹریفک حادثات 491ڈرائیوز،کم عمرڈرائیور45مسافر519اور117پیدل چلنے والے افراد متاثر ہوئے ۔

(جاری ہے)

اعدادو شمار سے ظاہر ہوتا ہے کہ245ٹریفک حادثات کی فون کالز لاہور کنٹر ول روم میںموصول ہوئیں جن میں صوبائی درالحکومت227متاثرین کے ساتھ پہلے، فیصل آباد77حادثات میں86متاثرین کے ساتھ دوسرے اورملتان74حادثات میں 75متاثرین کے ساتھ تیسرے نمبرپررہا۔ واضح رہے کہ ان ٹریفک حادثات کے کل1127متاثرین میں913مرد اور214خواتین شامل ہیںجبکہ زخمی ہونیوالوںمیں204افراد کی اوسط عمر18سال سے کم اور586افراد کی اوسط عمر 18سے 40سال کے درمیان جبکہ337زخمی افراد کی اوسط عمر 40سال سے زائد ہے۔ان ٹریفک حادثات کے بیشتر واقعات میں969موٹر سائیکلز،130آٹو رکشے،112موٹر کاریں42وین 06مسافربسیں30ٹرک اور122دوسری اقسام کی گاڑیاں شامل ہیں۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں