سپیشل کوآرڈینیٹر برائے وزیراعلیٰ کا پنجاب ایمپلائز سوشل سیکورٹی انسٹی ٹیوشنز کا دورہ

پیر 25 اکتوبر 2021 23:42

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 اکتوبر2021ء) وزیر اعلیٰ کی سپیشل کوآرڈینیٹر برائے پنجاب ایمپلائز سوشل سیکورٹی انسٹی ٹیوشنز سارہ احمد نے پنجاب ایمپلائز سوشل سیکورٹی انسٹی ٹیوشنز کا دورہ کیا۔کمشنر پنجاب ایمپلائز سوشل سیکورٹی انسٹیٹیوشنز سید بلال حیدر نے سارہ احمد کو ادارے کے بارے میں بریفنگ دی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر گفتگو کرتے سپیشل کوآرڈینیٹر سارہ احمد نے کہا کہ انہیں سپیشل کوآرڈینیٹر برائے پنجاب ایمپلائز سوشل سیکورٹی انسٹیٹیوشنز کی ذمہ داری سونپی گئی ہے جسے وہ بہترین انداز سے نبھائیں گی اورادارے کی کارکردگی اور انتظامات میں مزید بہتری لائی جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ مزدوروں کی فلاح وبہبود کے لیے مزدور کارڈ کا اجراء کیا جارہا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ کیش بینیفٹ ایپ کے ذریعے مزدور کسی بھی شہر سے بینیفٹ کے لیے اپلائی کرسکتے ہیں

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں