پٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن کاکمیشن نہ بڑھانے کے خلاف 5نومبر کو ملک گیر ہڑتال کا اعلان

2013ء کے بعد آج تک پٹرولیم ڈیلرز کا کمیشن نہیں بڑھایا گیا،حکومت ڈیلرز سے ساڑھے بارہ فیصد فی لیٹر ٹیکس لیتی ہے‘ پریس کانفرنس

بدھ 27 اکتوبر 2021 00:12

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 اکتوبر2021ء) پاکستان پٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن نے حکومت کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات پر کمیشن نہ بڑھانے کے خلاف 5نومبر کو ملک بھر میں ہڑتال کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ2013ء کے بعد آج تک پٹرولیم ڈیلرز کا کمیشن نہیں بڑھایا گیا،حکومت پٹرولیم ڈیلرز سے ساڑھے بارہ فیصد فی لیٹر ٹیکس لیتی ہے اورحکومت کی جانب سے فی لیٹر پر صرف تین فیصد کمیشن دیا جاتا ہے۔

(جاری ہے)

پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن کے عہدیداروںخواجہ عاطف ،عرفان الٰہی اورملک جہانزیب نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ حکومت ہمیں ہمارے جائز حق سے محروم کررہی ئے،مذاکرات کے باوجود ہمارے مسائل حل نہیںکئے جارہے ،اگر عوام کو مشکلات کا سامنا ہوگا تو پیشگی معذرت کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہڑتال کے حوالے سے 28اکتوبر کو اسلام آباد میں پریس کانفرنس کر کے 5نومبر کو ملک گیر ہڑتال کے لئے باضابطہ اعلان کریں گے ۔انہوں نے کہا کہ حکومت نے تین سال قبل پٹرولیم مصنوعات پر کمیشن بڑھانے کا وعدہ کیا تھالیکن ابھی تک وعدہ پورا نہیں کیا گیا ، ٹیکسز ، اخراجات بڑھنے پر مجبور ہڑتال کرنے جارہے ہیں ۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں