وزارت داخلہ کی ہدایت پر ایف آئی اے کاکالعدم جماعت کا سوشل میڈیا چلانے والوں کیخلاف آپریشن

لاہور، بہاولپور، فیصل آباد، ننکانہ، اسلام آباد سمیت دیگر شہروں میںآپریشن کر کی12 سوشل میڈیا ہینڈلرز گرفتار کیا گیا

جمعہ 29 اکتوبر 2021 00:04

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 اکتوبر2021ء) ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ نے کالعدم جماعت کا سوشل میڈیا چلانے والوں کے خلاف آپریشن کر کے لاہور، بہاولپور، فیصل آباد، ننکانہ، اسلام آباد سمیت دیگر شہروں سے 12 سوشل میڈیا ہینڈلرز کو گرفتار کر لیا۔وزارت داخلہ نے ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ کو کالعدم جماعت کا سوشل میڈیا ٹرینڈ چلانے والوں کے خلاف کریک ڈائون کے احکامات جاری کیے تھے۔

(جاری ہے)

ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ نے آپریشن کے دوران 12افراد کو گرفتار کیا، جوکالعدم جماعت کے سوشل میڈیا ٹرینڈز چلا کر فساد پھیلانے کی کوشش کر رہے تھے۔ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ کے مطابق گرفتار افراد میں نعیم اختر، ایوب، محمد حسین رسول، محمد حسن، غلام شبیر، شاہ زیب نذیر، حمزہ شیخ سمیت دیگر شامل ہیں۔ ایف آئی اے حکام کے مطابق گرفتار افراد سوشل میڈیا پر نفرت انگیز مواد اور جعلی تصاویر اور ویڈیوز اپ لوڈ کررہے تھے جس پر ان کے خلاف پیکا ایکٹ کے تحت مقدمات کا اندراج کیا گیا۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں