ٹ*لاہور،بہترین کارکردگی پرایس ایچ اوزمیںنقدانعام وتعریفی اسنادتقسیم

م*جرات اور حوصلہ مندی سے جرائم کا خاتمہ کرنے والے افسران ہمارا فخر ہیں: احسن یونس

جمعہ 26 نومبر 2021 22:25

%لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 نومبر2021ء) ڈی آئی جی آپریشنز لاہور محمد احسن یونس نے کہا ہے کہ جرات اور حوصلہ مندی سے جرائم کا خاتمہ کرنے والے افسران ہمارا فخر ہیں۔اچھی کارکردگی کے حامل پولیس جوانوں کے اقدامات کو سراہا جاتا رہے گا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پولیس لائنز قلعہ گجر سنگھ میں بہترین کارکردگی دکھانے والے ایس ایچ اوز کونقدانعام وتعریفی اسناددیتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

ایس ایس پی آپریشنز لاہور کیپٹن (ر) مستنصر فیروز بھی اس موقع پرموجودتھے۔ ڈاکوؤں کابہادری سے سامنا کرنے پر ایس ایچ او غازی آبادمدثراللہ خان،ایس ایچ او باغبانپورہ محمد ذکاء اور ایس ایچ او مانگا منڈی عمران یوسف میں تعریفی اسناد و نقد انعام تقسیم کئے گئے۔ڈی آئی جی آپریشنز احسن یونس نے ایس ایچ اوز کو شاباش دی۔ احسن یونس نے مزید کہا کہ پولیس کو دیکھ کر شہریوں کو احساس تحفظ ہونا چاہئیے۔لاہور شہر میں امن کی فضاء کو ہر صورت برقرار رکھا جائے گا

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں