پنجاب کی سپورٹس انڈسٹری ایک ارب ڈالر تک پہنچ چکی ہے‘صوبائی وزیر کھیل رائے تیمور خان بھٹی

دبئی ایکسپو میں پاکستان کی ثقافت اور سپورٹس کو دنیا کے سامنے بہترین انداز میں پیش کیا جا رہا ہے، کرکٹ سٹار شاہد آفریدی 29نومبر کو شرکت کریں گے

اتوار 28 نومبر 2021 21:45

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 نومبر2021ء) دبئی ایکسپو 2020 میں محکمہ سپورٹس اینڈ یوتھ افیئرز پنجاب کی پاکستان پویلین میں اتوار کے روز دبئی میں تقریب منعقد ہوئی جس میں صوبائی وزیر کھیل و امور نوجوانان رائے تیمور خان بھٹی نے شرکت کی، سیکرٹری یوتھ افیئرز اینڈ سپورٹس پنجاب فواد ہاشم ربانی اور ڈائریکٹر جنرل سپورٹس پنجاب جاوید چوہان نے شرکاء کو بریفنگ دی، صوبائی وزیر کھیل و امور نوجوانان رائے تیمور خان بھٹی نے شرکاء کو بتایا کہ دبئی ایکسپو میں پاکستان کی ثقافت اور سپورٹس کو دنیا کے سامنے بہترین انداز میں پیش کیا جا رہا ہے، پاکستان کا پویلین اس وقت دنیا کے ٹاپ تھری ممالک میں رینک کر رہا ہے، پنجاب کی سپورٹس انڈسٹری ایک ارب ڈالر تک پہنچ چکی ہے، پاکستان کے فٹ بال اور کھیلوں کو سامان پوری دنیا میں پسند کیا جاتا ہے،صوبائی وزیر کھیل و امور نوجوانان رائے تیمور خان بھٹی نے مزید کہا ہے کہ دبئی ایکسپو میں پاکستان کو ایک نئی پہچان مل رہی ہے، کرکٹ سٹار شاہد خان آفریدی 29 نومبر بروز پیر کو تقریب میں پنجاب حکومت کی نمائندگی کرینگے، دبئی میں پاکستانی کمیونٹی کو چاہئے کہ زیادہ سے زیادہ پاکستان پویلین کی تقریب میں شرکت کریں، تقریب میں سیالکوٹ چیمبر آف کامرس کے نائب صدر قاسم ملک ودیگر بھی شریک تھے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں