24 گھنٹوں کے دوران صوبہ بھر سے ڈینگی کے 48مریض رپورٹ ، دو ہلاکتیں

جمعہ 3 دسمبر 2021 20:42

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 03 دسمبر2021ء) صوبائی سیکرٹری محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئرعمران سکندر بلوچ نے پنجاب بھر میں ڈینگی سے بچاؤ کی سرگرمیاں تیز کرنے کا حکم دے دیا ۔رپورٹ کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران صوبہ بھر سے ڈینگی کے 48مریض رپورٹ ہوئے ہیں۔ لاہور سے ڈینگی کے 31 ،راولپنڈی سے ڈینگی کی6،گوجرانوالہ سے 3 ، سرگودھا سے 2 ،قصور، فیصل آباد، ملتان، اوکاڑہ، شیخوپورہ اور وہاڑی سے ڈینگی کا 1 مریض رپورٹ ہوا ہے۔

(جاری ہے)

رواں سال پنجاب بھر سے اب تک ڈینگی کے کیسز کی کل تعداد25،501 ہو چکی ہے۔ رواں سال لاہور سے اب تک ڈینگی کے 18,110 کیسز سامنے آئے ہیں۔ رواں سال پنجاب بھر میں ڈینگی بخار کے باعث 148 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔ گزشتہ روز پنجاب میں ڈینگی بخار کے باعث 2 ہلاکتیں رپورٹ ہوئی ہیں۔ گزشتہ روز پنجاب میں ڈینگی بخار کے باعث لاہور اور ننکانہ صاحب سے ایک ،ایک ہلاکت رپورٹ ہوئی ہے۔ انہوںنے کہاکہ صوبہ بھر کے سرکاری ہسپتالوں میں ڈینگی کے 631 مریض داخل ہیں۔ لاہور کے سرکاری ہسپتالوں میں ڈینگی کے 468 مریض داخل ہیں۔ لاہور کے علاوہ صوبہ بھر کے سرکاری ہسپتالوں میں ڈینگی کے 163 مریض داخل ہیں۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں