جسٹس صداقت خان کے خلاف نازیبا الفاظ،زبان کے استعمال پر ٹیکسلا بار ایسوسی ایشن نے مقدمہ کے اندراج کی درخواست دیدی

اتوار 5 دسمبر 2021 14:55

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 دسمبر2021ء) لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس صداقت خان کے خلاف نازیبا الفاظ،زبان کے استعمال پر ٹیکسلا بار ایسوسی ایشن نے مقدمہ کے اندراج کی درخواست دیدی ۔ گزشتہ روز ٹیکسلا بار ایسوسی ایشن کے صدر نے سب انسپکٹر خالقداد کے خلاف پولیس کو اندراج مقدمہ کی درخواست دے دی۔

(جاری ہے)

درخواست میں کہاگیاکہ تھانہ صدر واہ کے ایس ایچ او نے معزز جج کے خلاف نازیبا زبان استعمال کرکے عدلیہ کی توہین کی،سب انسپکٹر خالقداد کی وائرل آڈیو سے وکلاء کی دل آزاری ہوئی۔ درخواست میں کہاگیاکہ سب انسپکٹر خالقداد کے الفاظ دہشتگردی کے زمرے میں آتے ہیں،سب انسپکٹر خالقداد کے خلاف ایف آئی آر درج کی جائے ۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں