اسسٹنٹ کمشنرجھنگ عمران جعفر کے چینیوٹ میں قتل کا معاملہ،چینیوٹ پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے دونوں ملزمان کو گرفتار کرلیا

پیر 6 دسمبر 2021 22:24

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 دسمبر2021ء) وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان احمد خان بزادار اور انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب راو سردار علی خان کے نوٹس پر چنیوٹ پولیس نے بروقت کاروائی کرتے ہوئے اسسٹنٹ کمشنر جھنگ عمران جعفر کے قاتلوں کو گرفتار کرلیا ہے ۔

(جاری ہے)

ڈی پی او چنیوٹ کیپٹن (ر)بلال افتخار نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ افسوسناک واقعہ کی اطلاع ملتے ہی میں خود موقع پر پہنچا، مقدمہ درج کرکے ملزمان کی گرفتاری کے لیے ٹیمیں تشکیل دی گئیں ۔

انہوں نے بتایا کہ اسسٹنٹ کمشنر عمران جعفر کے قتل میں ملزمان سہیل اصغر اور اصغر علی شامل ہیں جنہیں پولیس نے 24گھنٹوں سے کم وقت میں گرفتار کرلیا ہے اور مزید قانونی کاروائی عمل میں لائی جارہی ہے ۔ ڈی پی او چنیوٹ کیپٹن (ر)بلال افتخار نے مزید کہاکہ آئی جی پنجاب کی ہدایات پر کیس کومیں بذات خود فالو کرونگااور ملزمان کو قرار واقعی سزائیں دلوائی جائیں گی۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں