آل پاکستان ریلوے ٹریڈ یونین گرینڈ الائنس کے زیر اہتمام ریلوے ہیڈ کوارٹرآفس احتجاجی مظاہرہ

پیر 6 دسمبر 2021 23:48

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 دسمبر2021ء) آل پاکستان ریلوے ٹریڈ یونین گرینڈ الائنس کے زیر اہتمام ریلوے ہیڈ کوارٹرآفس لاہور میں ریلوے انتظامیہ کی مزدور دشمن پالیسیوں کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیاگیا ۔ مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے گرینڈ الائنس کے قائدین نے کہا کہ ریلوے سے ڈائون سائزنگ اور رائٹ سائزنگ کا منصوبہ ختم کیا جائے ۔

ٹیکنیکل اسٹاف کی اپ گریڈیشن کی جائے ۔ تمام کنٹریکٹ ملازمین کو کنفرم کیا جائے ۔

(جاری ہے)

ریلوے کی پرائیویشن کا منصوبہ ختم کیا جائے ۔ ریٹائرڈ ملازمین ، فوت ہوجانے والے ملازمین کو واجبات کی ادائیگی کی جائے ۔ ملازمین کے روکے ہوئے واجبات کی ادائیگی جلد از جلد کی جائے ۔ صدر گرینڈ الائنس میاں محمود علی ننگیانہ نے کہا اگر وقت کے حکمرانوں نے ہمارے مطالبات پر غور نہ کیا توہم 4 جنوری تک پورے ملک میں مظاہرے کریں گے ۔ اگر انتظامیہ نے ہمارے مطالبات پر غور نہ کیا تو 5 جنوری 2022 کو ریلوے ہیڈ کوارٹر آفس میں بھوک ہڑتالی کیمپ اورمظاہرے کئے جائیں گے ۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں