ٌ ن لیگ اور پیپلزپارٹی کا ٹھپہ مافیا اب قوم کے سامنے بے نقاب ہو چکا ہے،غلام محی الدین دیوان

منگل 7 دسمبر 2021 05:45

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 07 دسمبر2021ء) تحریک انصاف شمالی لاہور کے صدر غلام محی الدین دیوان نے کہاکہ ن لیگ اور پیپلزپارٹی کا ٹھپہ مافیا اب قوم کے سامنے بے نقاب ہو چکا ہے ،عوام پیپلزپارٹی اور ن لیگ پر اعتماد کرنے کو تیار نہیں ، این اے 133 کی عوام نے دونوں کرپٹ جماعتوں کو ایسا سبق سکھایا کہ انکی آنے والی نسلوں کو بھی یاد رہے گا، ٹھپہ مافیا کا ووٹروں کو خریدوفروخت کرنے کا پرانا طریقہ اب عوام کسی صورت نہیں چلنے دیںگے، دونوں کرپٹ جماعتیں عوام کی آنکھوں میںدھول نہیں جھونک سکتیں، مقامی حکومتوں کے انتخابات میں کرپٹ مافیا کو عبرتناک شکست ہوگی۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں