ملک تر قی کر تا دیکھ کر کر پٹ سیا ستدانوں کے اوسان خطا ہو چکے ہیں ‘نوید شر یف

فضل الرحمن اور شہباز شریف پی ڈی ایم کوالگ الگ مفادات کے حصو ل کیلئے استعمال کررہے ہیں

بدھ 8 دسمبر 2021 12:20

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 دسمبر2021ء) پاکستان تحریک ا نصا ف کے سنیئر مرکزی رہنما، ایڈوائز ٹومنسٹری اوورسیزنوید شر یف نے کہاہے کہ ملک تر قی کر تا دیکھ کر کر پٹ سیا ستدانوں کے اوسان خطا ہو چکے ہیں،فضل الرحمن اور شہباز شریف پی ڈی ایم کوالگ الگ مفادات کے حصو ل کیلئے استعمال کررہے ہیں،پیپلز پار ٹی ،(ن) لیگ اور پی ڈی ایم سب اپنی اپنی سیا ست بچانے کیلئے ہا تھ پائو ں مار رہے ہیں۔

(جاری ہے)

اپنے بیان میں انہو ں نے کہاکہ کئی سا لو ں سے پنجاب اورمرکز میں حکومت کرنے والی (ن) لیگ تا نگہ پار ٹی بن چکی ہے شہباز شر یف انتہا ئی چا لا قی کے سا تھ وکٹ کے دونو ں طر ف کھیل رہے ہیں۔ انہو ں نے کہا کہ یہ با ت عیاں ہو چکی ہے کہ تحریک انصا ف نے ملکی سیا ست سے سارے کچرے کو نکال کرالگ کر دیا ہے، اپوزیشن حکومت گرانے کیلئے ایڑھی چوٹی کا زور لگا رہی ہے جس میں اسے کبھی کامیابی حاصل نہیں ہوگی۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں