احتساب عدالت ،احد چیمہ کے خلاف آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس کی سماعت 20 دسمبر تک ملتوی

جمعرات 9 دسمبر 2021 18:39

لاہور۔9دسمبر  (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی - اے پی پی ۔ 09 دسمبر2021ء) :لاہور کی احتساب عدالت نے سابق ڈی جی ایل ڈی اے احد خان چیمہ کے خلاف آمدن سے زائد اثاثہ جات ریفرنس کی سماعت 20 دسمبر تک ملتوی کرتے ہوئے آئندہ سماعت پر گواہان کو بیانات ریکارڈ کرانے کے لئے طلب کر لیا۔ احتساب عدالت کے جج ملک ساجد اعوان کیس کی سماعت کی۔جمعرات  کو  عدالتی سماعت پر احد چیمہ عدالت میں پیش ہو ئے  اور اپنی حاضری مکمل کروائی۔

عدالت نے پراسیکیوٹر کے رخصت پر ہونے کے باعث سماعت ملتوی کرتے ہوئے آئندہ سماعت پر فریقین کو دوبارہ طلب کر لیا۔

(جاری ہے)

احد چیمہ نے لاہور ہائی کورٹ سے ضمانت لے رکھی ہے،اس کیس میں سابق ڈی جی ایل ڈی اے احد چیمہ پر فرد جرم عائد کی جا چکی ہے اوراحد چیمہ کے صحت جرم سے انکار پر عدالت نے گواہان کو طلب کر رکھا ہے۔عدالت میں اب تک 23 گواہان اپنے بیان قلمبند کروا چکے ہیں ۔

نیب ریفرنس کے مطابق احد چیمہ نے اندرون و بیرون ملک اربوں روپے کے ناجائز اثاثہ بنائے ،احد چیمہ نے فیملی ممبران کے نام بے نامی جائیدادیں بنائیں ،احد چیمہ کے اثاثہ جات کی مارکیٹ  ویلیو600 ملین کے قریب ہے ،احد چیمہ نے اہلیہ صائمہ احد، والدہ نصرت افزا، بھائی احمد سعود اور بہن سعدیہ منصور کے نام جائیدادیں بنائیں ۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں