کامیاب جواں پروگرام سے سوالاکھ خاندان فائدہ اٹھا چکے ہیں، شاہ رخ جمال بٹ

منگل 18 جنوری 2022 17:44

لاہور۔18جنوری  (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی - اے پی پی ۔18 جنوری2022ء) :تحریک انصاف کے مرکزی رہنما شاہ رخ جمال بٹ نے کہا ہے کہ کامیاب جواں پروگرام سے سوالاکھ خاندان فائدہ اٹھا چکے ہیں، کامیاب جواں پروگرام کی کامیابی کی دنیا معترف ہے، پی ٹی آئی کی حکومت نے تہیہ کررکھا ہے کہ ملک سے غربت اور بے روزگاری کا خاتمہ کرکے دم لیں گے، کامیاب جواں پروگرام سے پڑھے لکھے اور ہنر مند نوجوان فائدہ اٹھا کر اپنے پا وں پر کھڑے ہو رہے  ہیں۔

(جاری ہے)

انہو ں نے کہا کہ کامیاب جواں پروگرام کی ماضی میں مثال نہیں ملتی۔ انہوں نے کہاکہ وزیراعظم عمران خان اور ان کی ٹیم نوجوانوں کو روزگار فراہم کرنے کے لئے ہمہ وقت کوشاں ہے، نوجوان جدید شعبوں میں آگے بڑھ کر اپنا کردار ادا کرسکتے ہیں، نوجوان ملک کا قیمتی اثاثہ ہیں۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں