پاکستان کے امن اور ترقی کو سبوتاژ کرنے والوں کو کٹہرے میں لایا جائیگا‘ مسرت چیمہ

قوم اپنے مضبوط اتحاد سے دہشتگردوں کی سازشوں کو ناکام بنائے گی ‘ چیئر پرسن قائمہ کمیٹی داخلہ

جمعرات 20 جنوری 2022 18:49

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 جنوری2022ء) چیئر پرسن قائمہ کمیٹی داخلہ مسرت جمشید چیمہ نے انار کلی پان منڈی میں دھماکے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کے امن اور ترقی کو سبوتاژ کرنے والوں کو گرفتار کر کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔

(جاری ہے)

اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ دھماکے میں انسانی جانوںکے ضیاع پر نہایت افسوس ہے ، اللہ تعالیٰ شہداء کو جوار رحمت میں جگہ اور لواحقین کو صبر جمیل دے ۔ انہوں نے کہا کہ حکومت نے زخمیوں کو علاج معالجے کی بہترین سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت کی ہے۔انہوںنے پاکستانی قوم اپنے مضبوط اتحاد سے دہشتگردوں کی سازشوں کو ناکام بنائے گی ۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں