ویلنشیا ء سو سا ئٹی میں ہیپا ٹا ئٹس اے، بی کنٹرول پرو گرام کیمپ کاانعقاد

اتوار 23 جنوری 2022 15:00

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 جنوری2022ء) ویلنشیا ء سو سا ئٹی میںایگزیٹواور و یلنشیا ء سو سا ئٹی کی انتظامیہ کے اشتراک سے ہیپا ٹا ئٹس اے، بی کنٹرول پرو گرام پنجاب کے تعا و ن سے فر ی کیمپ کاانعقاد کیا گیا ۔کیمپ میں فری اسکر ینگ اورسی آر ٹیسٹ اور علاج معالجہ بھی مہیا کیا گیا۔

(جاری ہے)

اس مو قع پر ویلنشیا ء سو سا ئٹی کے صدر خواجہ فر قان اورجنر ل منیجرفہیم مختار بٹ نے کہا کہ یہ کیمپ و یلنشیا ء کے رہا ئشیوں کوعلاج معا لج کی غر ض سے دو ہفتے تک جاری رہے گا،اس کیمپ سے و یلنشیا ء سو سا ئٹی کے علاوہ طار ق گارڈن ، وا پڈا ٹا ئون ،ناز ٹائو ن اورملحقہ علا قے کے رہا ئشیو ں نے بھی چیک اپ کرایا ہے جو خو ش آ ئند با ت ہے۔

کیمپ میں ایگزیٹو کے سی ای اوعامر ایو ب نے بتا یا کہ ہیپا ٹا ئٹس اے، بی انتہا ئی خطر نا ک ہے جو آہستہ آہستہ اثر دکھا تا ہے انسان کو پتہ ہی نہیں چلتا اوراس کی صحت آہستہ آ ہستہ خرا ب ہو جا تی ہے ابتدا ئی طور پر ہر فرد کو اسکر ینگ کرانی چاہیے تاکہ اسے پتہ چل سکے کہ کہیں وہ اس مو زی مر ض میں مبتلا تو نہیں ہو چکا اگرخدا نخوا ستہ وہ اس مر ض میں مبتلا ہوچکا ہے تواسے فوری اپنا علاج کرانا چاہیے۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں