ذ*ضلعی انتظامیہ کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد کروانے کے حوالے سے متحرک

منگل 25 جنوری 2022 19:40

O لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 جنوری2022ء) ڈی سی لاہور عمر شیر چٹھہ کی ہدایت پر ضلعی انتظامیہ لاہور کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد کروانے کے حوالے سے متحرک ہے۔ اسسٹنٹ کمشنر ماڈل ٹاؤن ذیشان ندیم نے رات گئے تک کارروائیاں کیں۔

(جاری ہے)

گرومانگٹ روڈ پر ندیم تکہ اینڈ زوق سعید کو سیل کر دیا گیا۔ قصوری روڈ پر سیکنڈ کپ کافی، گو سوشے اور لا ویا سبو کو سیل کر دیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ سٹاف ان ویکسینیٹڈ ہونے اور کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد نہ کرنے کے باعث سیل کیا گیا ہے۔ کورونا ایس او پیز پر سختی سے عمل درآمد کروایا جا رہا ہے۔ ڈی سی لاہور عمر شیر چٹھہ کی ہدایت پر کارروائیاں کی گئیں ہیں۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں