t پنجاب بھرمیں 803 ٹریفک حادثات میں 04افراد جاں بحق 830زخمی ہوئے

منگل 25 جنوری 2022 19:40

2لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 جنوری2022ء) پنجاب ایمرجنسی سروس نے گذ شتہ 24گھنٹوں کے دوران پنجاب بھرمیں803روڈ ٹریفک حادثات پر ریسپانڈ کیا جس میں04افراد جاں بحق جبکہ830افرادشدید زخمی ہوگئے جنہیں فوری طور پر نزدیکی ضلعی اور تحصیل کے ہسپتالوںمیں منتقل کیا گیا۔361معمولی زخمی لوگوں کو ریسکیومیڈیکل ٹیمز کی جائے حادثہ پر بروقت طبی امداد فراہم کرنے کی وجہ سے ہسپتالوں پر بوجھ بھی کم ہوا ۔

ان حادثات میں زیادہ تر تعداد (63فیصد )موٹر سائیکلز حادثات کی ہے اس لیے وقت کی ضرورت ہے کہ روڈ ٹریفک حادثات کی بڑھتی ہوئی شرح کو کم کرنے کے لیے ٹریفک قوانین پر سختی سے عمل کیا جائے اوراولین کے نظم و ضبط کا خیال رکھیں۔ اعداد و شمار کے مطابق ریسکیو 1122کے صوبائی مانیٹرنگ سیل کو موصول ہونے والی ایمرجنسی کالز کے مطابق ان ٹریفک حادثات352ڈرائیوز،کم عمرڈرائیور,47مسافر378اور104پیدل چلنے والے افراد متاثر ہوئے ۔

(جاری ہے)

اعدادو شمار سے ظاہر ہوتا ہے کہ182ٹریفک حادثات کی فون کالز لاہور کنٹر ول روم میںموصول ہوئیں، جن میں صوبائی درالحکومت189متاثرین کے ساتھ پہلے فیصل آباد 80حادثات میں 83متاثرین کے ساتھ دوسرے اور ملتان 54حادثات میں55متاثرین کے ساتھ تیسرے نمبرپررہا۔ان ٹریفک حادثات کے کل834متاثرین میں703مرد اور131خواتین شامل ہیںجبکہ زخمی ہونیوالوںمیں143فراد کی اوسط عمر18سال سے کم اور 449افراد کی اوسط عمر 18سے 40سال کے درمیان جبکہ189زخمی افراد کی اوسط عمر 40سال سے زائد ہے۔ان ٹریفک حادثات کے بیشتر واقعات میں658موٹر سائیکلز،90آٹو رکشی108موٹر کاریں،31وین14مسافربسیں،21ٹرک اور75دوسری اقسام کی گاڑیاں شامل ہیں۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں