ق*کمشنر لاہور کاصفائی آپریشن کا جائزہ لینے کے لیے شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ

صفائی آپریشن کے جائزہ کے ساتھ شہریوں سے براہ راست فیڈ بیک بھی لے رہاہوں ، کیپٹن (ر) محمد عثمان

بدھ 26 جنوری 2022 20:30

ئ لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 جنوری2022ء) کمشنر لاہور کیپٹن (ر) محمد عثمان نے صفائی آپریشن کا جائزہ لینے کے لیے شہر کے مختلف علاقوں چوبرجی، گلشن راوی اور بابو صابو کے علاقوں کا دورہ کیا۔ کمشنر لاہور نے کہا کہ صفائی آپریشن کے جائزہ کے ساتھ شہریوں سے براہ راست فیڈ بیک بھی لے رہاہوں۔ اپنے دورہ کے دوران کمشنر لاہور نے گلشن راوی میں سرکاری پلاٹ پر سے کوڑا ڈمپنگ سائٹ کو ختم کرکے پارک میں تبدیل کرنے کا حکم دیا۔

گرین بلڈنگ چوبرجی کے پیچھے ڈرین کے ساتھ دوپلاٹس پر پی ایچ اے کو فوری پارک بنانے کے احکامات بھی دئیے۔ کمشنر لاہور نے واسا کو شیراکوٹ ڈرین کی صفائی کا کام آج سے شروع کرنے کی ہدایات جاری کیں۔ کمشنر لاہور نے کہا کہ شیراکوٹ میں دوہفتہ قبل پاکستان پرنٹنگ کے واگزار کرائے جانیوالے پلاٹ پر چار دیواری کر کے ڈمپنگ سائٹ بنائی جائے۔

(جاری ہے)

کچرے سے بھرے کنٹینرز فوری خالی کرنے کی ہدایت پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا۔

ایل ڈبلیو ایم سی کیلئے افرادی وسائل کی استعداد کار بڑھانے پر بھی ہدایات دی ہیں۔ کمشنر لاہور نے ہدایت کی کہ مصروف تجارتی مراکز میں صفائی آپریشن کو ایک سے زائد شفٹوں میں روزانہ کیا جائے۔ کمشنرلاہور نے گلشن راوی میں جاری انسداد پولیو مہم میں بچوں کو پولیو کے قطرے بھی پلائے۔ انہوں نے کہا کہ صفائی کیلئے شہر کا کوئی علاقہ نظر انداز نہیں ہوگا۔ کمشنر لاہور نے اپیل کی کہ شہری کوڑے و کچرے کو کنٹینرز میں ڈالیں۔ صفائی قائم رکھنے کے لئے باشعور شہری تعاون کریں

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں