سپرنٹنڈنٹ جیلز کو ملازمین کی ڈیوٹی روٹین کے مطابق تبدیل کرنے کے حوالے سے حکم نامہ جاری

جمعرات 27 جنوری 2022 23:48

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 جنوری2022ء) آئی جی جیل خانہ جات پنجاب مرزا شاہد سلیم بیگ محکمہ جیل خانہ جات پنجاب میں موجود کالی بھیڑوں کے خلاف متحرک ہو گئے،پنجاب بھر کے تمام سپرنٹنڈنٹ جیلز کو ملازمین کی ڈیوٹی روٹین کے مطابق تبدیل کرنے کے حوالے سے حکم نامہ جاری کر دیا ۔

(جاری ہے)

تمام سپرنٹنڈنٹ جیل اور ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ جیل باقی ملازمین کے ساتھ ساتھ اپنے اردلی کی ڈیوٹی روٹین کے مطابق تبدیل کرنے کے پابند ہوں گے۔یہ حکم نامہ عوامی شکایات موصول ہونے پر فلاح عامہ کے تحت جاری کیا گیا ہے۔آئی جی جیل خانہ جات پنجاب مرزا شاہد سلیم بیگ نے کہا ہے کہ حکم نامہ پر عملدرآمد نہ کرنے والے سپرنٹنڈنٹ جیل اور ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ جیل کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں