والڈ سٹی اور فیکلٹی آف میڈیا اینڈ کمیونیکیشن سٹڈیز یونیورسٹی آف سنٹرل پنجاب کے درمیان معاہدہ

ہفتہ 29 جنوری 2022 00:03

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 جنوری2022ء) والڈ سٹی آف لاہور اتھارٹی اور فیکلٹی آف میڈیا اینڈ کمیونیکیشن سٹڈیز یونیورسٹی آف سنٹرل پنجاب کے درمیان ایم او یو پر دستخط کر دئیے گئے۔والڈ سٹی آف لاہور اتھارٹی اور ایف ایم سی ایس کے مابین یادداشت مفاہمت باہمی لاہور شہر میں مواصلات اور سیاحت کے شعبوں میں تعاون کے لیے کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

معاہدہ اسٹریٹ لائف، کریکٹرز، اندرون لاہور کے مشہور کھانے پینے کی اشیا ء کے فروغ کے حوالے سے ہے۔والڈ سٹی اتھارٹی یو سی پی کے طلبا ء کو والڈ سٹی کے تاریخی مقامات پر ان کے تحقیقی کاموں کے حوالے سے سہولت فراہم کرے گا۔ اس سے نہ صرف لاہور کے ورثے کو دستاویزی شکل دینے میں مدد ملے گی بلکہ ورثے کے حوالے سے نوجوانوں میں دلچسپی اور بیداری بھی پیدا ہوگی۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں