لاہور ہائیکورٹ، محکمہ آثارِ قدیمہ پنجاب کے ایس ڈی او کے عہدے پر ریٹائرڈ افسر کی دوبارہ تقرر کیخلاف درخواست کی سماعت

جمعرات 19 مئی 2022 22:39

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 مئی2022ء) لاہور ہائیکورٹ نے محکمہ آثارِ قدیمہ پنجاب کے ایس ڈی او کے عہدے پر ایک ریٹائرڈ افسر کی دوبارہ تقرر کیخلاف درخواست پر چیف سیکرٹری پنجاب. سیکرٹری آرکیالوجی سمیت دیگر حکام کو نوٹس جاری کر دیئے۔

(جاری ہے)

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد وحید نے شہری رانا عرفان علی کی درخواست پر سماعت کی جس پر ایس ڈی او کے عہدے پر ریٹائرڈ افسر کے تقرر کو چیلنج کیا گیا. درخواست میں نشاندہی کی گئی کہ ایس ڈی او عتیق الرحمان مدت ملازمت پوری ہونے کے بعد ریٹائرڈ ہوگئے۔

ان کیخلاف دوران سروس کئی انکوائریاں زیر التواء تھیں۔ درخواست میں بتایا گیا کہ اب عتیق الرحمن کو دوبارہ کنٹریکٹ پر بھرتی کر لیا گیا ہے اور انکی تنخواہ ایک لاکھ 40ہزار مقرر کی گئی ہی. درخواست میں نکتہ اٹھایا گیا کہ عتیق الرحمن کا تقرر ری ایمپلائمنٹ پالیسی 2013کی بھی خلاف ورزی ہی. اس لیے ان کے تقرر کو کالعدم قرار دیا جائی

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں