گلوکارہ میشا شفیع کی ویڈیو لنک کے ذریعے جرح کرنے کی اپیل خارج

منگل 24 مئی 2022 20:25

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 مئی2022ء) لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس صفدر سلیم شاہد نے گلوکارہ میشا شفیع کی ویڈیو لنک کے ذریعے جرح کرنے کی اپیل خارج کردی،عدالت نے گلوکارہ میشا شفیع کی اپیل پر فیصلہ سنا دیا ،قبل ازیںسیشن عدالت نے بھی میشا شفیع کی ویذیو لنک کے ذریعے جرح کی درخواست مسترد کر دی تھی، میشا شفیع نے سیشن عدالت کا فیصلہ ہائیکورٹ میں چیلنج کرتے ہوئے موقف اختیار کیا کہ سیشن کورٹ نے حقائق کے برعکس درخواست خارج کی ، کینیڈا میں مقیم ہوں جرح کے لیے پاکستان نہیں آسکتی ، پاکستان میں بیان پر جرح کا عمل جاری تھا،ناگزیر وجوہات کی بنا پر کینیڈا واپس آنا پڑا ،عدالت باقی رہ جانے والی جرح ویڈیو لنک کے ذریعے مکمل کروانے کا حکم دے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں