گرا نفروشوںکے ساتھ سختی سے نمٹا جائے، کمشنر لاہور

سرکاری نرخناموں کی خلاف ورزی کرنیوالوں پریکساں پالیسی کیمطابق مقدمات درج کرائیں

جمعہ 27 مئی 2022 22:58

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 مئی2022ء) کمشنر لاہور کیپٹن (ر) محمد عثمان نے کہا ہے کہ اشیائے خورونوش قیمتوں میں گرانی کرنے والوں کے ساتھ سختی سے نمٹا جائے اور سرکاری نرخناموں کی خلاف ورزی کرنیوالوں پریکساں پالیسی کیمطابق مقدمات درج کرائیں۔ انہوں نے کہا کہ ہر ماہ اضلاع کے ڈی سیز پرانے نرخناموں پر عملدرآمد کا جائزہ لیتے ہیں اور پھر نئی صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے قیمتوں میں کمی و بیشی کرتے ہیں۔

جس پر تمام اسٹیک ہولڈرز کی آراء کو شامل کیا جانا لازمی حصہ ہے۔

(جاری ہے)

کمشنر لاہور نے کہا کہ چینی کی مقررکردہ پنجاب حکومت کی قیمت پر ایک بھی شکایت کی گنجائش نہیں۔ کمشنر لاہور نے ریاستی زمین پر ناجائز قابضین سے جاری زمین واگزاری آپریشن کی رپورٹ طلب کر لی۔ کمشنر لاہور نے ہدایت کی کہ تمام ڈی سی ز اشیائے خورونوش کی قیمتوں کو متفرق جگہوں سے خود چیک کرائیں۔ کمشنر لاہور کو بریفنگ دی گئی کہ لاہور ڈویڑن میں ایک ہفتہ کے دوران 94 ناجائز منافع خور گرفتاروں کو گرفتار کرکی39مقدمات کا اندراج کرایا گیا۔ کمشنر لاہور کو سیوریج، پلوں کی مرمت، سٹریٹ لائٹس، مین ہولز و دیگر اہداف پر بھی بریفنگ دی گئی۔ کمشنر لاہور نے ڈی سی ز کو خستہ حال گراونڈز کو بحال کرنے کا ہدف دیا ہی

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں