فرح گوگی کے خلاف کرپشن کی تحقیقات شروع کردی گئیں

جمعرات 30 جون 2022 17:10

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 جون2022ء) محکمہ انسداد بدعنوانی پنجاب نے فرح گوگی کے خلاف کرپشن کی تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔ذرائع کے مطابق اینٹی کرپشن پنجاب کی جانب سے گوجرانوالہ میں ہائوسنگ سوسائٹی کی ڈویلپمنٹ کے حوالے سے تحقیقات کی جا رہی ہے۔

(جاری ہے)

فرح گوگی کی کنسٹرکشن کمپنی غوثیہ بلڈرز نے گوجرانوالہ میں جی۔ مگنولیا کے نام سے ہائوسنگ سوسائٹی شروع کی جس میں پلاٹوں کی فائلیں فروخت کی گئیں جب کہ پلاٹ موجود ہی نہیں۔صوبائی محکمہ انسداد بدعنوانی نے ابتدائی تحقیقات کے لیے گوجرانوالہ ڈویلپمنٹ اتھارٹی سے متعلقہ ریکارڈ طلب کرلیا ہے۔ ذرائع کے مطابق غوثیہ بلڈرز کے خلاف تحقیقات کا آغاز شہریوں کی درخواست پر یا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں