سابق خاتون اول کی دوست نے نام بگاڑنے کے الزام پر عطا تارڑ کو قانونی نوٹس جاری

جمعرات 11 اگست 2022 22:21

سابق خاتون اول کی دوست نے نام بگاڑنے کے الزام پر عطا تارڑ کو قانونی نوٹس جاری
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 اگست2022ء) سابق خاتون اول کی دوست فرحت شہزادی عرف فرح خان نے نام بگاڑنے کے الزام پر وزیر اعظم کے معاون خصوصی و مسلم لیگ (ن) کے رہنما عطا اللہ تارڑ کو قانونی نوٹس بھجوا دیا۔فرحت شہزادی کی طرف سے نوٹس میں عطا تارڑ کو معافی کے لیے 7 روز کا وقت دیا گیا۔

(جاری ہے)

نوٹس کے متن کے مطابق عطا تارڑ نے پچھلے نوٹس کے جواب میں اعتراف کیا کہ انہوں نے نام بگاڑا۔قانونی نوٹس میں کہا گیا کہ عطا تارڑ فرحت شہزادی کا مسلسل نام بگاڑ رہے ہیں، ان کے اس عمل سے فرحت شہزادی کی شہرت متاثر ہورہی ہے۔نوٹس میں مزید کہا گیا کہ عطا تارڑ 7 روز میں معافی مانگیں ورنہ ہتک عزت کا دعوی دائر کیاجائے گا۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں