لاہورہائیکورٹ میں توشہ خانہ کے تحائف لینے والی شخصیات کی تفصیلات فراہم کرنے کی درخواست پر سماعت کل تک ملتوی

منگل 21 مارچ 2023 15:07

لاہورہائیکورٹ میں توشہ خانہ کے تحائف لینے والی شخصیات کی تفصیلات  فراہم کرنے کی درخواست پر  سماعت کل تک ملتوی
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 مارچ2023ء) لاہور ہائیکورٹ میں قیام پاکستان سے اب تک توشہ خانہ کے تحائف لینے والی شخصیات کی تفصیلات کی فراہمی کی دائر درخواست پرعدالت نے وفاقی حکومت کے وکیل کو جواب داخل کرانے اور عدالتی معاونت کیلئے مہلت دے دی۔

(جاری ہے)

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس عاصم حفیظ نے شہری منیر احمد کی درخواست پر سماعت کی جس میں قیام پاکستان سے اب تک توشہ خانہ کے تحائف لینے والی شخصیات کی تفصیلات کی فراہمی کی استدعا کی گئی۔

دوران سماعت وفاقی حکومت کے وکیل نے توشہ خانہ کے 2000 سے پہلے ریکارڈ کے بارے میں معاونت کیلئے مہلت کی استدعا کی۔ وکیل وفاقی حکومت نے عدالت کو بتایا کہ توشہ خانہ کا 2000 سے پہلے کا ریکارڈ منظم شکل میں نہیں ہے، استدعا ہے اس بارے رپورٹ لینے اور جواب داخل کرانے کے لئے مہلت دی جائے عدالت نے استدعا منظور کرتے ہوئے کارروائی کل بدھ تک ملتوی کر دی۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں