]صوبائی وزیر صحت کی منصور ریاض ٹرسٹ ہسپتال آمد

ٌحکومت پنجاب ڈویژن کی سطح پر سٹیٹ آف دی آرٹ تھیلیسیمیا سٹرز قائم کرے گی، خواجہ عمران نزیر

منگل 19 مارچ 2024 07:10

Lلاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 مارچ2024ء) صوبائی وزیر پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کئیر خواجہ عمران نزیر نے کہا ہے کہ وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کی قیادت میں حکومت پنجاب تھیلیسیمیا کے بچوں کو انتقال خون کی سہولیات کے لئے ہر ڈویژن میں سٹیٹ آف دی آرٹ تھیلیسیمیا سنٹرز قائم کرے گی۔ ہمارے دور میں بلڈ ٹرانسفیوڑن اتھارٹی قائم کی گئی لیکن بعد میں آنیوالی حکومت تھیلیسیمیا کی روک تھام اور بروقت علاج کے لئے تھیلیسیمیا پر کی گئی قانون سازی پر عملدرآمد کرانے میں ناکام ہوگئی اب مکمل عملدرآمد کرایا جائے گا۔

صوبائی وزیر صحت خواجہ عمران نذیر نے ان خیالات کا اظہار منصور ریاض ٹرسٹ ہسپتال، گلشن راوی میں نئے قائم ہونیوالے نیو سرجیکل ٹاور کے افتتاح کے موقع پر کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت ہیلتھ سیکٹر میں غیر ملکی سرمایہ کاری کے لئے سازگار ماحول فراہم کیا جائے گا۔صوبائی وزیر صحت کی منصور ریاض ٹرسٹ ہسپتال آمد پر ٹرسٹ کے چیئرمین عبدالرشید، سی ای او مدثر محمود، شیخ عابد محمود اور ایڈمنسٹریٹر محترمہ انیتا نے ان کا استقبال کیا۔

صوبائی وزیر صحت خواجہ عمران نزیر نے ٹرسٹ ہسپتال کے جنرل، تھیلیسیمیا وارڈز، اور دیگر شعبہ جات بھی دیکھے۔وہاں ٹرسٹ ہسپتال میں دستیاب طبی سہولیات سے متعلق صوبائی وزیر صحت کو ڈاکومنٹری دکھائی گئی۔انہیں بتایا گیا کہ 2000 تھیلسیمیا بچوں کو انتقال خون کی سہولت گزشتہ 5 سالوں میں دی گئی۔ خواجہ عمران نزیر نے کہا کہ وزیر اعلی پنجاب کی اولین ترجیحات میں صحت عامہ کی سہولیات کی فراہمی شامل ہے۔

لاہور میں جدید سہولیات سے آراستہ نوازشریف کینسر ہسپتال قائم کیا جائے گا۔خواجہ عمران نزیر کا کہنا تھا کہ تمام سرکاری ہسپتالوں اور بنیادی و دیہی مراکز صحت کی اپگریڈیشن ایک سال میں مکمل کرلی جائے گی۔ ٹی ایچ کیو اور ڈی ایچ کیو کی سطح پر اربوں روپوں کے فنڈز سے جلد ایک فلیگ شپ منصوبہ متعارف کرایا جارہا ہے۔صوبائی وزیر صحت نے کہا کہ نظام صحت میں انقلابی تبدیلیاں لانے کے لئے حکومت پنجاب نے پہلی مرتبہ ہیلتھ ایڈوائزری کمیٹی تشکیل دی ہے۔

ہیلتھ ایڈوائزری کمیٹی محکمہ صحت کے تھنک ٹینک کے طور پر خدمات انجام دے گی۔صوبائی وزیر صحت نے منصور ریاض ٹرسٹ ہسپتال میں فراہم کردہ طبی و معیاری سہولیات کو سراہا اور ہسپتال انتظامیہ کو حکومتی معاونت فراہم کرنے کی یقین دہانی کرائی۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں