ٍبچے کی بیرون ملک سے بازیابی کیس ، وفاقی سیکرٹری داخلہ ذاتی حیثیت میں 8 اپریل کو طلب

منگل 19 مارچ 2024 07:10

ث لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 مارچ2024ء) چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ ملک شہزاد احمد خان نے بچے کی بیرون ملک سے بازیابی کیس میں وفاقی سیکرٹری داخلہ کو ذاتی حیثیت میں جواب سمیت 8 اپریل کو طلب کرلیا۔ عدالت نے سیکرٹری داخلہ کے پیش نہ ہونے پر ناراضگی کا اظہار کیا۔

(جاری ہے)

عدالت نے ریمارکس دیئے کہ طلبی کے باوجود پیش نہ ہونے پر کیوں نہ سیکرٹری داخلہ کو توہین عدالت کا شوکاز نوٹس جاری کیا جائی عدالت نے وزارت خارجہ اور داخلہ کی جانب سے بچے عبدالمنان کی بازیابی کے اقدامات کی رپورٹ پر عدم اطمینان کا اظہار کردیا، عدالت نے وفاقی وزرات خارجہ اور وزارت داخلہ کی جانب سے آئندہ سماعت پر جامع رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کر دی۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں