غزوہ بدر کفر و اسلام کا تاریخ ساز معرکہ تھا‘متحدہ علما ء کونسل

غزوہ بدر نے یہ واضح کر دیا کہ مسلمان کا بھروسہ دنیاوی سازوسامان و ہتھیار پر نہیں بلکہ اللہ پر ہوتا ہے

جمعرات 28 مارچ 2024 13:17

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 مارچ2024ء) متحدہ علما ء کونسل پاکستان کے مرکزی صدر مولانا زاہد الراشدی،سیکرٹری جنرل سردار محمد خان لغاری ،مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل مولانا ڈاکٹر ملک محمد سلیم،ڈاکٹر فرید احمد پراچہ ،مولانا محمد راغب حسین نعیمی ،مولاناعبدالغفار روپڑی و دیگر نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ غزوہ بدر کفر و اسلام کا تاریخ ساز معرکہ تھا،غزوہ بدر میں مسلمانوں کی فتح سے کفار کی کمر ٹوٹ گئی ان کا غرور خاک میں مل گیا اور اسلام کو تقویت ملی،غزوہ بدر نے یہ واضح کر دیا کہ مسلمان کا بھروسہ دنیاوی سازوسامان و ہتھیار پر نہیں بلکہ اللہ پر ہوتا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ دلوں میں کامل ایمان ، جذبہ شوق شہادت اور توکل ہو تو باطل کی بڑی سے بڑی طاقت کا مقابلہ کیا جاسکتا ہے۔ عددی اکثریت اور مادی وسائل کی کمی کے باوجود اہل ایمان ہر محاذ پر کامیاب اور بامراد ہوسکتے ہیں، معرکہ بدر یوم الفرقان ہے جو حق وباطل کا فرق واضح کر دینے والا دن ہے جب کفار قریش کی طاقت کا گھمنڈ خاک میں مل گیا اور مٹھی بھر مسلمانوں کو وہ ابدی قوت اور غلبہ حاصل ہوا جس پر اسلامی حکومت کی مضبوط بنیادیں قائم ہو ئیں۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں