وزیرصحت خواجہ سلمان رفیق کا نئے لیڈی ولنگٹن ہسپتال کی سائٹ کا دورہ ،جاری پیش رفت کا جائزہ لیا

جمعرات 28 مارچ 2024 15:21

وزیرصحت خواجہ سلمان رفیق کا نئے لیڈی ولنگٹن ہسپتال کی سائٹ کا دورہ ،جاری پیش رفت کا جائزہ لیا
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 مارچ2024ء) صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق نے نئے لیڈی ولنگٹن ہسپتال کی سائٹ کا دورہ کیا۔اس موقع پر سپیشل سیکرٹری محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن سید واجد علی شاہ، چیف پلاننگ آفیسر عبدالحق بھٹی، وائس چانسلر کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر محمود ایاز، ایم ایس لیڈی ولنگٹن ہسپتال ڈاکٹر سعید اختر اور آئی ڈیپ کے افسران موجود تھے۔

صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق نے سائٹ پر جاری پیش رفت کا جائزہ لیا۔

(جاری ہے)

آئی ڈیپ کے افسران نے صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق کو بریفنگ دی۔صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق نے کہاکہ پرانے لیڈی ولنگٹن ہسپتال کی عمارت انتہائی کمزور ہو چکی ہے۔ متعلقہ اداروں کو نئے لیڈی ولنگٹن ہسپتال کو مقررہ وقت پر مکمل کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ نئے لیڈی ولنگٹن ہسپتال کی تعمیر کے حوالے سے فنڈز کی کوئی کمی نہیں ہے۔ خواجہ سلمان رفیق نے کہاکہ نئے لیڈی ولنگٹن ہسپتال کی تعمیر کے بعد ہزاروں مریضوں کو علاج کی بہترین سہولیات میسر آئیں گی۔ پنجاب کے تمام سرکاری ہسپتالوں میں جاری ری ویمپنگ منصوبے کو جلد مکمل کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں