صوبائی وزراء صحت خواجہ سلمان رفیق اور خواجہ عمران نذیر کی زیرصدارت آئی ڈیپ ہیڈآفس میں اجلاس

جمعرات 28 مارچ 2024 15:21

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 مارچ2024ء) صوبائی وزراء صحت خواجہ سلمان رفیق اور خواجہ عمران نذیر کی زیرصدارت آئی ڈیپ ہیڈآفس میں اجلاس منعقد ہوا،جس میں سیکرٹری صحت پنجاب علی جان خان،سی ای او آئی ڈیپ کیپٹن(ر) شامیر، چیف پلاننگ آفیسر عبدالحق بھٹی اور میاں طارق سمیت دیگرافسران نے شرکت کی۔صوبائی وزراء صحت خواجہ سلمان رفیق اور خواجہ عمران نذیر نے اجلاس کے دوران لاہورمیں اسٹیٹ آف دی آرٹ نواز شریف کینسرکئیرہسپتال کے ماسٹر پلان کا تفصیلی جائزہ لیا۔

سیکرٹری صحت علی جان خان اور سی ای او آئی ڈیپ کیپٹن (ر) شامیر نے اس حوالے سے صوبائی وزراء کو بریفنگ بھی دی۔صوبائی وزیرمحکمہ سپیشلائزڈہیلتھ کئیراینڈمیڈیکل ایجوکیشن خواجہ سلمان رفیق نے کہاکہ لاہورمیں اسٹیٹ آف دی آرٹ نواز شریف کینسرکئیرہسپتال کے ماسٹر پلان کا تفصیلی جائزہ لیاگیاہے۔

(جاری ہے)

وزیراعلی پنجاب مریم نوازشریف کے ویژن کے مطابق لاہورسمیت پنجاب بھرمیں کینسرکے مریضوں کو ایک ہی چھت تلے علاج و معالجہ کی بہترسہولیات میسر آ سکیں گی۔

خواجہ سلمان رفیق نے کہاکہ لاہور میں کینسرکئیرہسپتال کی شکل میں کینسرکے مریضوں کا درینہ مطالبہ پوراہونے جارہاہے۔لاہورمیں کینسرکئیرہسپتال کی تعمیرکاٹاسک آئی ڈیپ کو سونپاگیاہے۔لاہورمیں تعمیرہونے والے کینسرکئیرہسپتال کوعملی جامہ پہنانے کیلئے ہر قسم کے فنڈزدستیاب ہیں۔صوبائی وزیر محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر خواجہ عمران نذیر نے کہاکہ لاہورمیں کینسرکئیرہسپتال کی تعمیرکے تمام مراحل کی مسلسل مانیٹرنگ کریں گے۔

ہسپتال میں ہیلی پیڈ لازمی بنایا جائے گا۔کینسر کیئر ہسپتال میں ڈے کیئر سنٹر بھی بنایا جائے گا۔ خواجہ عمران نذیر نے کہاکہ حکومت پنجاب عوام دوست پالیسیوں کو اپنا رہی ہے۔عوامی منصوبوں پر خرچ کئے جانے والے فنڈز میں سو فیصد شفافیت کو یقینی بنائیں گے۔ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن کے مطابق عوام کو زیادہ سے زیادہ سہولت دینا چاہتے ہیں۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں