لاہور ،شہریوں کی حفاظت کیلئے موٹرسائیکلوں پر فری حفاظتی وائر لگانے کا سلسلہ جاری

جمعرات 28 مارچ 2024 15:39

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 مارچ2024ء) لاہور ٹریفک پولیس انسدادِ کائٹ فلائنگ اقدامات میں بھی پیش پیش، مہم کے دوسرے روز بھی شہریوں کی حفاظت کیلئے خصوصی اقدامات جاری رہے اور شہر کے مختلف چوک،چوراہوں میں موٹرسائیکل پر فری حفاظتی وائر لگانے کا سلسلہ جاری رہا ۔

(جاری ہے)

سی ٹی او لاہور عمارہ اطہر نے تمام ایس پی صاحبان اور ڈویژنل افسران کو حفاظتی اقدامات یقینی بنانے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ موٹرسائیکوں پر حفاظتی وائر لگوانے سے ڈور پھرنے کے خوفناک حادثات سے بچا جاسکتا ہے۔

انہوں نے تمام وارڈنز کو چوک چوراہوں میں لٹکتی ڈور،دھاتی دھاگوں پر بھی خصوصی نظر رکھنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ تمام شہری اپنے اردگرد چھتوں پر خصوصی نظر رکھیں، ڈور پھرنے کے یکے بعد دیگر واقعات کے بعد حفاظتی اقدامات بے حد لازم ہیں ، یاد رکھیں! آپ کی پتنگ کی کٹی ڈور، کسی کی سانسوں کو کاٹ سکتی ہے، شہری پتنگ بازی جیسے خونی کھیل کے خاتمے کیلئے لاہور پولیس کا ساتھ دیں۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں