پنجاب پولیس کی دھاتی ڈور اور پتنگ بازوں کیخلاف مہم جاری ،100سے زائد مقدمات درج، 110 ملزمان گرفتار

پولیس ٹیمیں صوبہ بھر میں شہریوں کی موٹر سائیکلز پر حفاظتی وائر گارڈز بھی لگا رہی ہیں‘ ترجمان پنجاب پولیس

جمعرات 28 مارچ 2024 21:42

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 مارچ2024ء) انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی ہدایت پر پنجاب پولیس کی دھاتی ڈور اور پتنگ بازوں کے خلاف مہم جاری ہے جس کے نتیجے گذشتہ روز بھی 100سے زائد قانون شکنوں کو گرفتار کیا گیا ہے ۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہاکہ پولیس ٹیمیں صوبہ بھر میں شہریوں کی موٹر سائیکلز پر حفاظتی وائر گارڈز بھی لگا رہی ہیں ۔

ترجمان پنجاب پولیس نے بتایا کہ گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران صوبہ بھر سے ملزمان کے خلاف 100سے زائد مقدمات درج کرتے ہوئے 110 ملزمان کو گرفتارکیا گیا ، ملزمان کے قبضے سے 35250 پتنگیں، 622 چرخیاں برآمد ہوئیں ، ترجمان پنجاب پولیس نے گذشتہ 31 روز کے دوران لاہور سمیت صوبہ بھر میں اینٹی کائٹ فلائنگ کے ایکٹ کے تحت جاری کاروائیوں بارے بتایا کہ اس عرصہ کے دوران صوبہ بھر میں 3328 مقدمات درج کئے گئے ، پولیس ٹیموں نے صوبہ بھر سے 3461 ملزمان کو گرفتار کیا، ملزمان کے قبضے سے 212881 پتنگیں اور 14514 چرخیاں برآمدکی گئیں ۔

(جاری ہے)

آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کا دھاتی ڈور و پتنگوں کی تیاری، خریدو فروخت اور استعمال کے خلاف زیرو ٹالرنس کے تحت سخت قانونی کاروائی کا حکم دیا ۔ آئی جی پنجاب نے کہا کہ سول سوسائٹی اور شہریوں کے تعاون سے خطرناک کاروبار میں ملوث ملزمان کو قرار واقعی سزا دلوائی جائیں۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں