ایف بی آر نے ٹیکس کی عدم ادائیگی پر سول ایوی ایشن کے بینک اکائونٹس منجمد کر دیئے

جمعرات 28 مارچ 2024 22:25

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 مارچ2024ء)فیڈرل بورڈ آف ریو نیو ٹیکس کی عدم ادائیگی پر سول ایوی ایشن اتھارٹی کے تمام بینک اکائونٹس منجمد کر دیئے ۔

(جاری ہے)

ایف بی آر ذرائع کے مطابق سی اے اے 13 ارب روپے ٹیکس کی نادہندہ ہے۔بورڈ ذرائع نے تصدیق کی کہ ٹیکس عدم ادائیگی پر سی اے اے اکائونٹس منجمد کردیئے گئے ہیں۔حکام کا کہنا تھا کہ ٹیکس ادائیگی تک تمام اکانٹس منجمد رہیں گے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں