ً ٹرانسپورٹیشن کو جدید خطوط پر استوار کرنے کے مشن پر گامزن ہیں۔ صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ

ٌجلد ایسے پراجیکٹس لا رہے ہیں جس سے عام آدمی کو سستی اور معیاری سفری سہولیات میسر آئیں گی ٴْن لیگ کی حکومت کے ہر دور میں ٹرانسپورٹیشن کے انقلابی منصوبے مکمل کیے گئے۔ بلال اکبر خان

جمعرات 28 مارچ 2024 22:30

/لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 مارچ2024ء) صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ بلال اکبر خان سے آل پنجاب پبلک ٹرانسپورٹ اونرز فیڈریشن کے وفد نے ملاقات کی۔ وفد میں فیڈریشن کے مرکزی صدر ملک ندیم، چیف آرگنائزیر محمد جہانگیر سمیت متعدد اراکین شامل تھے۔ ٹرانسپورٹ فیڈریشن کے اراکین نے اپنے متعدد مسائل پیش کیے جس پر صوبائی وزیر بلال اکبر خان نے فیڈریشن کے نمائندگان کو ٹرانسپورٹ سے متعلقہ مسائل جلد حل کرانے کی یقین دہانی کرائی۔

گفتگو میں ان کا کہنا تھا کہ حکومت پنجاب کی اولین ترجیحات میں عام آدمی کیلیے ٹرانسپورٹیشن کے مسائل حل کرنا بھی شامل ہے۔ ن لیگ نے اپنے گزشتہ ادوار حکومت میں بھی صوبے میں ٹرانسپورٹیشن کے معاملات پر خصوصی توجہ مبذول رکھی۔ جلد قوانین میں ایسی ترامیم اور منصوبے لا رہے ہیں جس سے صوبے میں ٹرانسپورٹیشن کا نظام مزید بہتر ہو سکے گا۔

(جاری ہے)

ٹرانسپورٹ فیڈریشن کی گزارشات اور تجاویز کو سامنے رکھتے ہوئے جلد میٹنگز کا انعقاد کیا جائیگا۔

عام آدمی کیلئے پبلک ٹرانسپورٹ بہت اہمیت رکھتی ہے جس میں بہتری لانا وقت کا تقاضا ہے۔ نجی سیکٹر کے تعاون سے عوام کو بہتر سفری سہولیات فراہم کرنا ہی ہماری ڈیوٹی ہے۔ لاہور سمیت صوبے بھر میں ٹرانسپورٹ سے متلعقہ مسائل کا جائزہ لینے کیلئے مختلف محکموں سے تفصیلی میٹنگز کر چکا ہوں۔ انشاء اللہ جلد حکومتی فیصلوں کے ثمرات سب کو ملنے لگے گی۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں