حضرت علیؓ کا یوم شہادت (کل)انتہائی عقید ت و احترام کیساتھ منایا جائیگا

ہفتہ 30 مارچ 2024 11:45

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 مارچ2024ء)خلیفہ چہارم، امیرالمومنین حضرت علیؓ کا یوم شہادت کل21رمضان المبارک (پیر) کے روز انتہائی عقید ت و احترام کے ساتھ منایا جائے گا۔

(جاری ہے)

ملک بھر کی مساجد،امابارگاہوں سمیت مختلف مقامات پر سیمیناراور تقریبات ہوں گی جن میں حضرت علیؓ کی حیات مبارکہ پر تفصیلی روشنی ڈالی جائے گی۔ یوم شہادت کی مناسبت سے ملک بھر میں تعزیہ کے جلوس بھی نکالے جائیں گے جن میں عزادار ماتم اور زنجیر زنی کریں گے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں