مریم نواز کے پولیس یونیفارم پہننے کیخلاف اندراج مقدمہ کی درخواست پرسماعت بغیر کارروائی ملتوی

پیر 29 اپریل 2024 12:05

مریم نواز کے پولیس یونیفارم پہننے کیخلاف اندراج مقدمہ کی درخواست پرسماعت بغیر کارروائی ملتوی
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 اپریل2024ء) وزیراعلی پنجاب مریم نواز کے پولیس یونیفارم پہننے کے خلاف اندراج مقدمہ کی درخواست پر سماعت بغیر کارروائی ملتوی کر دی گئی۔

(جاری ہے)

ایڈیشنل سیشن جج مظفر نواز ملک کے رخصت پر ہونے کے باعث سماعت آج ( منگل) تک ملتوی کر دی گئی ۔عدالت نے درخواست گزار سے فرنٹ ڈیسک کی رپورٹ طلب کر رکھی ہے۔وزیراعلی پنجاب پر اندراج مقدمہ کی درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ مریم نواز نے پولیس یونیفارم پہن کر رولز کی خلاف وزری کی ہے، وزیراعلی پنجاب کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم دیا جائے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں