ہمیشہ بانی پی ٹی آئی کے ساتھ ہوں ، کوئی ڈیل نہ ہی کریں گے‘ خدیجہ شاہ

ڈیل ہوئی ہے تو مجھے آرام سے گھر بٹھائیں ،کیوں عدالتوں کے چکر لگوا رہے ہیں‘ طیبہ راجہ

پیر 29 اپریل 2024 11:53

ہمیشہ بانی پی ٹی آئی کے ساتھ ہوں ، کوئی ڈیل نہ ہی کریں گے‘ خدیجہ شاہ
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 اپریل2024ء) نو مئی کے مقدمات کا سامنا کرنے والی خدیجہ شاہ نے کہا ہے کہ میں ہمیشہ بانی پی ٹی آئی کے ساتھ ہوں ، ہم نے کوئی ڈیل نہیں کی اور نہ ہی کریں گے ۔

(جاری ہے)

انسداد دہشتگردی عدالت میں پیشی کے موقع پر غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے خدیجہ شاہ نے کہا کہ بے گناہ ہیں ڈیل کی ضرورت نہیں ہے ، ہم نے کچھ نہیں کیا ،بے گناہ ہونے کے باوجود عدالت پیش ہو رہے ہیں ۔ طیبہ راجہ نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کے بیانیے کو چھوڑا ہوتا تو کیا آج عدالت حاضری کے لیے پیش ہوتے ، میرے وارنٹ گرفتاری جاری ہوئے تھے وہ خارج کرانے عدالت پیش ہوئی ہوں ، ڈیل ہوئی ہے تو مجھے آرام سے گھر بٹھائیں ،کیوں عدالتوں کے چکر لگوا رہے ہیں۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں