تعلیمی نصاب میں بھی ٹریفک قوانین کو شامل کر دیا گیا ہے: مرزا فاران بیگ

جمعرات 18 اپریل 2024 20:46

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 اپریل2024ء) ایڈیشنل آئی جی ٹریفک پنجاب مرزا فاران بیگ کے احکامات پر صوبہ بھر کی ایجوکیشن ٹیموں کو متحرک کردیا۔ ترجمان ٹریفک پولیس پنجاب کے مطابق صوبہ بھر میں ٹریفک پولیس کی 70سے زائد ایجوکیشن ٹیمیں کام کر رہی ہیں ، رواں سال ایجوکیشن ٹیمز نے صوبہ بھر میں 17ہزار سے زائد لیکچر دیئے ہیں ۔ ایجوکیشن ٹیموں نی7ہزار سے زائد روڈ سیفٹی اگاہی مہم کا انعقاد کیا ہے۔

(جاری ہے)

اس حوالے سے ایڈیشنل آئی جی ٹریفک پنجاب مرزا فاران بیگ نے کہا ہک ایجوکیشن ٹیموں کا مقصد لوگوں کو ٹریفک قوانین کے بارے میں بتانا ہے،ایجوکیشن ٹیم کے ذریعے ہم حادثات میں کمی لا سکتے ہیں۔ ایجوکیشن ٹیمیں شہریوں کو ڈرائیونگ لائسنس کے حصول اور اس کی افادیت کے بارے میں بھی بتاتی ہے۔ ایجوکیشن ٹیمیں سکول کالج یونیورسٹیز اور درسگاہوں میں جاکر ٹریفک قوانین کے بارے میں لیکچر دیتی ہیں ۔

انہوں نے کہ اکہ ہر شہری تک ٹریفک قوانین کا پیغام پہنچنا ضروری ہے، حادثات کی بڑی وجہ ٹریفک قوانین کی لاعلمی ہے۔ لاری اڈے بس سٹاپس یونین کونسلز میں جا کر ایجوکیشن ٹیمز لیکچر دیتی ہیں۔ تعلیمی نصاب میں بھی ٹریفک قوانین کو شامل کر دیا گیا ہے۔ بچے دوسرے نصاب کی طرح ٹریفک نصاب کو بھی باقاعدگی سے پڑھیں گے ۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں