لاہور سفاری پارک میں ننھے پاڑہ ہرن کی پیدائش

بدھ 1 مئی 2024 22:14

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 مئی2024ء) لاہور سفاری پارک میں پاڑہ ہرن نے ننھے بچے کو جنم دیا ۔نئے ماحول میں پاڑہ ہرن بچے کے ساتھ پر سکون ماحول انجوائے کرنے میں مصروف نظر آئی۔ انتظامیہ کی جانب سے ماں اور بچے کی نگہداشت جاری ہے۔

(جاری ہے)

لاہور سفاری پارک رائیونڈ روڈ میں پاڑہ ہرن کی تعداد میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے۔پاڑہ ہرنوں کی تعداد 83سے بڑھ کر 84ہو گئی ہے، 30نر ، 53مادہ اور ایک بچہ شامل ہیں۔ پاڑہ ہرن بارڈر ایریا میں زیادہ تر پائے جاتے ہیں ۔ڈاکٹر عبدلرحمن کا کہنا تھا کہ پاڑہ ہرنوں کو چارہ ، چنے اور موسمی شدت سے بچاکے لیے ہفتے میں دو دفع ملٹی وٹامنز خوراک میں دیئے جاتے جبکہ میل کے سر پر سینگ ہوتے ہیں اور مادہ بغیر سینگ کے ہوتی ہے۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں