لاہور ، دو گروپوں کے درمیان فائرنگ، راہگیر جاں بحق

بدھ 1 مئی 2024 22:14

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 مئی2024ء) لاہور کے علاقہ ماڈل ٹائون لنک روڈ پر دو گروپوں کے درمیان فائرنگ کے نتیجے میں 34 سالہ راہگیر محمد یونس جاں بحق ہو گیا۔

(جاری ہے)

اہل خانہ کے مطابق محمد یونس حفیظ سنٹر سے اپنی دکان بند کرکے گھر جارہا تھا،محمد یونس کو سینے میں گولی لگی، زخمی محمد یونس کو جناح ہسپتال طبی امداد کے لئے شفٹ کیا گیا تاہم زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے محمد یونس جان کی بازی ہار گیا۔ اہل خانہ کیمطابق محمد یونس کی کسی کے ساتھ کوئی دشمنی نہیں، متوفی کے اہل خانہ نے اعلی حکام سے انصاف اور واقعہ میں ملوث قاتلوں کو قرار واقعی سزا دینے کا مطالبہ کیا ہے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں