نوازشریف 5 روزہ نجی دورے پر چین روانہ ہو گئے

حکومتی اور چین کی بڑی سرمایہ کار کمپنیوں کی شخصیات سے ملاقات کریں گے

پیر 22 اپریل 2024 22:52

نوازشریف 5 روزہ نجی دورے پر چین روانہ ہو گئے
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 اپریل2024ء) پاکستان مسلم لیگ (ن)کے قائد اور سابق وزیراعظم میاں محمد نواز شریف 5روزہ نجی دورے پر چین روانہ ہو گئے۔

(جاری ہے)

بتایا گیا ہے کہ میاں محمد نواز شریف ایک چینی کمپنی کی ایئرلائنز کے زریعے لاہور سے چین روانہ ہوئے جہاں وہ چینی صدر سمیت دیگر حکومتی اور چین کی بڑی سرمایہ کار کمپنیوں کی شخصیات سے ملاقات کریں گے۔ یہ بھی بتایا گیا ہے کہ میاں محمد نواز شریف چین میں قیام کے دوران مختلف سرکاری شخصیات سے سی پیک منصوبے سمیت مالیاتی اداروں کے کرتا دھرتا سے مالی معاملات پر بات چیت کریں گے جبکہ میاں محمد نواز شریف کی وطن واپسی کے بعد وزیراعظم میاں محمد شہباز شریف اور وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز بھی چین کا دورہ کریں گی

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں