لاہور ہائیکورٹ نے حماد اظہر کی مقدمات کی تفصیلات فراہمی کی درخواست نمٹا دی

جمعرات 25 اپریل 2024 15:15

لاہور ہائیکورٹ نے حماد اظہر کی مقدمات کی تفصیلات فراہمی کی درخواست نمٹا دی
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 اپریل2024ء) لاہور ہائیکورٹ نے تحریک انصاف کے رہنما و سابق وفاقی وزیر حماد اظہر کی مقدمات کی تفصیلات فراہم کرنے کیلئے دائر درخواست پر پنجاب پولیس اور اینٹی کرپشن کی طرف سے رپورٹ پیش کرنے پر درخواست نمٹا دی ۔جسٹس عالیہ نیلم نے رہنما پی ٹی آئی حماد اظہر کی درج مقدمات کی تفصیلات کیلئے دائر درخواست پرجمعرات کو سماعت کی۔

(جاری ہے)

دوران سماعت پنجاب پولیس اور اینٹی کرپشن کی طرف سے مقدمات کی تفصیلات کی رپورٹ پیش کی گئی جس میں بتایا گیا کہ پنجاب پولیس نے حماد اظہر پر 33 مقدمات درج کر رکھے ہیں جن میں سے لاہور ریجن میں 14، راولپنڈی میں 14، فیصل آباد میں 4 اور گوجرانوالہ میں ایک مقدمہ درج ہے۔رپورٹ میں مزید بتایا گیا کہ اینٹی کرپشن لاہور ریجن میں حماد اظہر پر ایک مقدمہ درج ہے۔عدالت نے رپورٹ کی روشنی میں درخواست نمٹا دی۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں